کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹریز کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں تعینات ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔وفد میں سینئر وائس چیئرمین عماد رشید وائس چیئرمین فہد وحید ،شیخ ریحان الرحمن، ریحان طارق ،فیصل محمد یونس بانٹوا، ولی محمد ،امین الرحمن ، سعدیہ ضیاء ،انعم قاضی ، محسن خالد اور شمریز اقبال موجود تھے۔ چیئرمین خورشید برلاس نے نئے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی تعیناتی بزنس کمیونٹی کے لیے خو ش آئند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے یقین دہانی کروائی کہ بزنس کمیونٹی کے فلاح وبہبود کے لیے جتنا ہو سکا وہ بھرپور تعاون کریں گے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ایگزبیشن کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور ہر طرح کے کاروباری کمیونٹی کے لیے کامیاب ایکسپوز کا انعقادکرتی رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے خورشید برلاس کو یقین دہانی کروائی کہ وہ بزنس کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے اور ڈپٹی کمشنر آفس ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات کو سرانجام دیتا رہے گا۔