کراچی: چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز، پانگ چھن شو سفارت خانے کے ایک ورکنگ گروپ کے ساتھ کراچی پہنچ گئیں تا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل بس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا جا سکے۔
جمعہ کو چینی میڈ یا کے مطا بق جائے وقوعہ اور ہسپتال جانے کے بعد، پانگ چھن شو اور چینی اہلکاروں نے پاکستانی وزارت داخلہ اور سندھ کی صوبائی حکومت کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں شرکت کی، واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت پر پاکستانی فریق کی بریفنگ سنی، اور واقعے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی فریق کو واضح تقاضے بتائے۔
پاکستانی فریق نے کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں چینی بھائیوں اور بہنوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ ہوا ہے، پاکستانی حکومت نے اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کی ہیں، اور یقینی طور پر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور متاثرین اور چینی حکومت اور عوام کو وضاحت فراہم کرے گی۔
پاکستانی حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔