کویت سے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں، بلاول زرداری

122

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے ان سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے چیئرمین بلاول زرداری کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد، بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔