زیورخ(جسارت نیوز)یوکرین پر حملے کے باعث روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس دو ہزار تئیس میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5سے 21مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔