سکھر ،ریلوے لائن پل پر بچھائی گئی گراس پر پانی کا چھڑکائو

94

سکھر( نمائندہ جسارت)میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی جانب سے جیل کے عقب میں ریلوے لائن کے پل پر بچھائی گئی خوبصورت گراس پر پانی کا چھڑکائو کروایا گیا اور اطراف میں صفائی ستھرائی بھی کروائی گئی جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے میونسپل کے عملے رضوان بہاری، عمران مانی سمیت دیگر کے ہمراہ تمام کام اپنی نگرانی میں مکمل کروایا۔