دہشتگردپاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے،وزیر خارجہ

291

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ،وزیر خارجہ بلاول زرداری چینی سفارت خانے پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے اظہار افسوس کیا ، اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی بلاول کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول زرداری نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔