ڈرون تیار کرنے والی چینی کمپنی نے روس میں کاروبار معطل کردیا

127

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈرون بنانے والی چینی کمپنی ڈی جے آئی ٹیکنالوجی نے روس اور یوکرین میں کاروبار کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ پہلی بڑی چینی کمپنی ہے جس نے یوکرین پر جارحیت کے بعد روس کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔ نجی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اندرونی طور پر مختلف امور کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے ۔ واضح رہے کہ مغربی کمپنیاں یوکرین پر روسی حملے پر احتجاجاً روس سے نکل چکی ہیں۔