ارحم انٹر پرائز نے چینلنجرز رمضان کرکٹ کپ جیت لیا

263
ارحم انٹر پرائز ٹیم کا چینلجرز رمضان کرکٹ کپ کی ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیلنجرزرمضان کرکٹ ٹرافی اسپورٹکس ٹورنامنٹ میں کراچی سے 8 ٹیموں نے حصہ لیاجس میں چہیپا اسٹرائیکر ، آئی بی اے ایمپلائز کرکٹ کلب ،براق موٹرز، ابوبکر ایسوسی ایٹس ، ارحم انٹرپرائزز،سملینڈز، ابان اسپورٹس، ڈاؤن ٹاؤن چوہدریز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ فائنل میچ آئی بی اے کرکٹ گراؤنڈ پر ارحم انٹرپرائزز اور ابان اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ ارحم انٹرپرائزز نے ٹائٹل 14 رنز سے جیت لیا اور چیلینجرز رمضان کرکٹ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ ارحم انٹرپرائزز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ افنان خان 33، پرویز علی 33، ابان اسپورٹس کی ٹیم کے بولرز میں عادل ناز 31 رنز دے کر 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہویے جبکہ شہزاد سمول نے20 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ ابان اسپورٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔ فرید شاہ36 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ بولنگ کرتے ہویے ارحم انٹرپرائزز کے بولرنعمان خان 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ رہے۔ ارحم انٹرپرائزز کی جانب سے نعمان خان نے آخری 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لے کر میچ جیتنے والی گیند بازی کی۔ ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز عبداللہ فضل (ابوبکر ایسوسی ایٹس) کو قرار دیا گیا۔