کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے کو ضیاالحق کے چھوٹے بیٹے کی کابینہ میں نوکری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں در در سی وی لیکر گھومنے والے بلاول زرداری کو امریکہ کے کہنے پر نوکری مل گئی اب بلاول کے والد بھی اپنی سی وی لیکر در در گھوم رہے ہیں۔
بلاول نے محترمہ شہید کی تذلیل کرنے والوں کی غلامی قبول کرلی ہے وزیراعظم بلاول کے خواب دیکھنے والے ایک وزارت پر لیٹ گئے بلاول کی کارکردگی صرف بھٹو کا نواسہ شہید بی بی کا بیٹا کے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں بلاول زرداری سندھ کا پیسہ لوٹںے کے بعد وفاق کو ڈکارنے پر نکل پڑے ہیں بلاول نے ثابت کیا کہ عزت اور غیرت کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں پیٹ پھاڑنے والے اب ایک دوسرے کے پیٹ بھر رہے ہیں۔
تاریخ موجود ہے پی پی نے اپنی عوام اور سیاسی رفیقوں کے ساتھ دغابازی کی ہے سندھ میں موجود پی پی کے بانیان اور کارکنان موجودہ پی پی کی خود نوازی پالیسیوں کو پہچانیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر حقیقی آزادی مارچ کی رابطہ مہم کے سلسلے میں پی ایس 99 کے جہنجھار گوٹھ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شرکت کی حلیم عادل شیخ کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں سمیت شہریوں بھی شرکت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا لیڈر ہیعمران خان نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کردیا تھاعمران خان نے امریکہ کو کہا ابسلیوٹلی ناٹ پوری قوم اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہے امریکہ نے پی ڈی ایم سے رابطہ کر کے حکومت کو ہٹوایا۔
عمران خان اپنی قوم، ملک، دین کے لیے کھڑا ہے ڈیزل کو صدارت نہیں ملی تو کہیں چھپ کر بیٹھ گیا ہے آجکل ملک سے ڈیزل غائب ہوچکا ہے ایک ڈالر میں بڑے زرداری کے ساتھ چھوٹا زرداری مفت میں مل گیا عمران خان کا پیغام گلی گلی محلے شہر پہچانا ہے اس امپورٹڈ حکومت کو یہ قوم چلنے نہیں دے گی۔