وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس

265
ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعلی سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل سیکریٹری رحیم سومرو، پی اینڈ ڈی ممبر فتح تنیو اور دیگر شریک ہوئے ۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے محکمے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ناصر شاہ نے کہا کہ 221 واٹر سپلائی کی اسکیمیں 12.21 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں۔صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی 5 اسکیمیں 676 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہیں۔

کراچی میں ایس تھری اور کے فور کی 2 اسکیمیں 1800 ملین روپے کی ہیں۔یہ اسکیمیں مشینوں کی خریداری کے حوالے سے ہیں۔صوبے میں 16 میگا پراجیکٹس جاری ہیں

جن کی لاگت 4.2 بلین روپے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر بلدیات کو نئے سال میں کچھ میگا پراجیکٹس کی اسکیمیں شروع کرنے کی ہدایت۔ہر ضلع اور تعلقہ کے لیے فائر ٹینڈرز مہیا کرنے کی اسکیمیں بنا کر دیں۔فائر ٹینڈرز اور دیگر مشینوں کی مرمت کے لیے بھی اسکیمیں بنائیں۔ریسکیو 1122 کو200 فائر ٹینڈرز اور ایمبولینس دیں گے اس کے لیے مجھے اسکیم دیں۔اس وقت 1122 کے پاس 85 ایمبولینس ہیں۔