چور چور ہوتا ہے چاہے وہ مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے، شیخ رشید

452

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چور چور ہوتا ہے چاہے وہ مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ کم و بیش 100 ملزم، منی لانڈرر اور کیسوں میں مطلوب چارٹرڈ طیاروں میں اور اسٹینڈ بائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ علماء کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ اس عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی لیکن عمرے پر موجود پاکستانیوں کے امپورٹڈ حکومت کے بارے میں نفرت بھرے جذبات ان کی آنکھوں میں دیکھے اور زبان سے ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، عوام کی بارود سے بھری نظریں چوروں کا پیچھا کر رہی ہیں، عنقریب اللہ خیر کرے گا اور قوم جلد خوشخبری سنے گی۔