ہلاک ہونے والی خاتون چینی ٹیچر کی عمر 20 سال تھی

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹیوٹ کے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ طالب علم مستجاب حسین دھماکے میں اپنے استاد کے جاں بحق ہونے پر افسردہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین سائی میری استاد تھیں، ان کی کلاس 2:30 بجے ہوتی تھیں، وہ بہت شان دار اور مشفق استاد تھیں، جب بھی ہمیں مشکل پیش آتی تھی تو بہت آسان طریقے سے سمجھاتی تھیں، وہ نوجوان تھیں اور ان کی عمر تقریباً 20 سال تھی۔ علاوہ ازیںنسٹیٹیوٹ میں گزشتہ 3 برس سے زیر تعلیم مستجاب حسین کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اساتذہ بھی تھیں جبکہ کراچی یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق تیسرا ڈائریکٹر تھا، جو محض ایک ماہ قبل یہاں آئے تھے۔