مئی سیاست میں ہنگامہ خیز، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید  

282

 اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔

تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول اوربجلی پرآئی ایم ایف کے دبائو پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہے تھے۔

اس اقدام سے ملک میں عوام کوبڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی، سامراجی سازش کے تحت عوام کوسستی گیس، پٹرول اورگندم سے محروم کردیا گیا۔