وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقات 

374

کوئٹہ: وزیراعظم آزادجموںو کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے دورہ کوئٹہ کے موقع پرو زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،و زیراعلی بلوچستان نے سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پربھی مبارکباد دی، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں آزاد کشمیر کے طلباءکے لئے مختص نشستوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

منگل کو وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کوئٹہ کا دورہ کیا اورو زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی ۔و زیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بزنجو نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیاتھا۔ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور کشمیری مہاجرین کے رہائشی ،ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں آزاد کشمیر کے طلباءکے لئے مختص نشستوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو اچھی تعلیم و تربیت مہیا کرنے اور روزگار کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کے لئے حکومت بلوچستان بھی کشمیری نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انکے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں سے محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ رکھتے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز سے اپنی آواز ملاتے ہوئے ان کے حقوق اور آزادی کی بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سوئینرز کا تبادلہ بھی کیا۔