اومی کرون ویرینٹ کے خلاف چینی ساختہ ویکسین کی طبی آزمائش کی جائے گی

421

بیجنگ: چین کے طبی مصنوعات کے انتظامی ادارے نے کوویڈ19کی اومی کرون قسم کے خلاف چینی ساختہ غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کے لیے اجازت دے دی ہے۔کمپنی نے کہا کہ سائنوفارم سے منسلک چائنہ نیشنل بائیوٹیک گروپ کی تیار کردہ ویکسین پر دسمبر 2021سے تحقیق کی جارہی تھی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ جانوروں پر کیے گئے حفاظتی اور امیونوجنیسیٹی ریسرچ کے ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ ویکسین اومیکرون سمیت مختلف اقسام کے خلاف ہائی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈی ٹائٹر پیدا کر سکتی ہے۔طبی آزمائش میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے درمیان ایک بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور ہمہ گیر تحقیق کا طریقہ اختیار کیا جائے گا جنہیں غیر فعال ویکسین کے محفوظ ہونے اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے کوویڈ19ویکسین کی دو یا تین خوراکیں لگائی گئی ہیں۔