عمران خان اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ بلاول زرداری

262

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تعریف کے مستحق ہیںکیونکہ انہوں نے سابق حکومت کے دبائوکا مقابلہ کیاہے‘ عمران خان کی سیاست’’مجھے کیوں نہیں بچایا‘‘ تک محدود ہوگئی اور اب وہ اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر ہم تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں‘عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان دراصل فارن فنڈنگ کیس کے فیصلوں کو جاری نہ کرنے کے حوالے سے بلیک میلنگ اور صریحاً دبائو کا ایک حربہ ہے، عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا۔