عمران سیاستدان نہیں، پاکستان کو برباد کرنا چاہتا ہے، خورشید شاہ

175

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما اور وفا قی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں ابھی تک کرکٹ کے میدان میں کھڑا ہے، یہ پاکستان کو برباد کرنا چاہتا ہے، دنیا سے الگ کرنا چاہتا ہے، اگر عمران خان نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی بات ماننے کیلیے تیار نہیں تو پھر امریکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بھی بنا دینا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی کو انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی آزاد خارجہ پالیسی اس وقت کہاں گئی تھی جب یہ بھارت کے وزیر اعظم کیلیے دعا مانگ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم کہے کہ میں اقتدار میں آکر سائیکل پر دفتر جائونگا اور آئونگا وہ ہیلی کا پٹر پر جا تا رہا، پاکستان کی تاریخ میں کو ئی ایسا وزیراعظم نہیں ہے جو اپنے گھر ہیلی کاپٹر پر جاتا ہو، اس پر انہوں نے ایک ارب روپے خرچہ کیا ہے، ان ایک ار ب روپوں سے کم ازکم 100 پرا ئمری اسکول بن جا تے، لوگوں کی بھوک کا کوئی سہارا بن جاتا۔