لاڑکانہ میں آوارہ کتوںنے 21افراد کو کاٹ لیا

151

لاڑکانہ( نمائندہ جسارت)لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں آوارہ کتوں نے 21افراد کو کاٹ لیا، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں
آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے جبکہ کتوںکے ڈر سے بچے گھروںسے باہر نہیں نکلتے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف علاقوںمیں آوارہ کتوںنے 21افراد کو کاٹ لیا جنہیں چانڈکا اسپتال منتقل کردیا جہاں تمام افراد کو ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ شہریوںنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کتا مار مہم شروع کی جائے۔