محمد راشد کرکٹ کپ، ینگ پاک فلیگ سیمی فائنل میں

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیلکن اسپورٹس کے زیرِ اہتمام چوتھاآل کراچی محمد راشد میموریل رمضان کپ میں ینگ پاک فلیگ سی سی اور لاسٹ بوائز کلب اپنی اپنی حریف ٹیموں کا شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی دونوں ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کل رفاع عام جیم خانہ گراؤنڈ پر تین بجے کھیلا جائیگا،ینگ پاک فلیگ سی سی نے ہنسوٹی برادرز کو 17رنز سے شکست دیدی،ینگ پاک فلیگ نے 156رنز کا ٹارگٹ دیا،محمد وسیم50،زین انورنے29رنز بنائے،حارث شیخ نے دووکٹ حاصل کی،جواب میں ھنسوٹی برادرز نے139رنز بنائے، عزیر 34اور فراز شیخ نے24رنز بنائے،ایم فرحان نے تین،زین انور،یاسر صدیقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی،دوسرے میچ میں لاسٹ بوائز کلب نے غزیانی اسپورٹس کو 52رنز سے شکست دیدی،لاسٹ بوائز کلب نے 216رنز کا ٹارگٹ دیا،ظہیر طاہر 57،ناصر احمد48،اسحاج بن علی نے29اور آصف نے31رنز بنائے،حماد نے دو وکٹ حاصل کی،جواب میں غزیانی اسپورٹس 163رنزبنا سکی،وھاب ظفر45امین26اور انس نے19رنز بنائے،نعمان نے تین،قاضی حفیظ نے دو وکٹ حاصل کی۔