افتخار کرکٹ اکیڈمی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ہوگا

351

کراچی (اسٹاف رپورٹر)افتخار کرکٹ اکیڈمی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں کھیلا جائے گا جس میں سینئرز کے ساتھ ساتھ جونئیرز کرکٹرز بھی شرکت کر سکیں گے ،اس ضمن میں کراچی کی معروف افتخار کرکٹ اکیڈمی کے صدر نعمان زکریا اور ڈائرکٹر افتخار احمد نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سینئرز کے ساتھ ساتھ جونیئرز کرکٹ کو بھی پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں افتخار کرکٹ اکیڈمی عید کے بعد مئی کے دوسرے ہفتہ میں سینئرز اور جونیئرز کرکٹرز پر مشتمل آٹھ ٹیموں کا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروارہی ہے جو لیگ بیس پر کھیلا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو کلر کٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ کرکٹرز کو بیش قیمت پرائزبھی دیے جائیں گے، اس ایونٹ کو ہیڈ کوچ محمد اسلم اور ان کی ٹیم کے نگرانی میں کراچی کا ایک کامیاب ٹورنامنٹ بنایا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکیڈمیآفس سے رابطہ کریں۔