پنجاب کلب یونین رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں

215

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونین اسپورٹس سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام نویں یونین رمضان کر کٹ فیسٹول کے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب سی سی نے گلزار سی سی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،ایونٹ کا فائنل کل بروز اتوار 24اپریل کو پنجاب سی سی اور علی اسپورٹس کے مابین یونین اسپورٹس گراؤنڈ پر سہہ پہر ڈیرھ بجے کھیلا جائیگا، فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سید عمران حیدر عابدی فائنلسٹ ٹیموں،کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شام پانچ بجے انعامات تقسیم کرینگے،یونین اسپورٹس گراؤنڈ پرکھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب سی سی مقررہ بیس اوورز میں 240رنز بنائے، ارسلان فرذند نے شاندار جارہانہ89رنز اسکورز بنائے،شاہان اللہ نے تین وکٹیں حاصل کی،جواب میں گلزار سی سی نے عمدہ مقابلے کے بعد 228رنز بناسکی،محمد علی،طحہ صدیقی نے 50،50رنز بنائے،عقیل ڈوگر نے تین وکٹیں حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل کو وصی احمد اور سلمان فرید نے سپروائز کیا، جبکہ طارق اقبال آفیشل اسکورر تھے۔