سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں نوجوان لڑکی کے قتل میں خاندان کے افراد ہی ملوث نکلے،حنا کٹوھر کے قتل میں شوہر اور سسر ملوث نکلے، ترجمان پولیس کے مطابق 5 روز قبل ملزم نے مقتولہ حنا کو کلہاڑی کے وار کرکے بے دردی سے قتل کیاتھا، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی اور ایس ایچ او پٹنی شوکت آرائیں کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کمیٹی تشکیل دی،ملزم فائق علی نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور سسر سے مل کر لاش غائب کردی تمام شواہد جائے واردات سے مٹا دیے گئے ،پولیس نے قتل کا تمام زایوں اور پہلوئوں سے تفصیلی جائزہ لیا اور قتل کا دائرہ کار بڑھایا، پولیس نے قتل میں ملوث دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔ ملزم فائق کا کہنا تھا کہ حنا کا میرے ساتھ رویہ بہتر نہیں تھا ،پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقتولہ کے ورثاء کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔