لاہور: سینئر قانون و سیاسی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ میرے لیے خاندان کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں خیالات کا آزادی سے اظہار کرسکتا ہوں، اپنے خیالات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام سے منسوب جعلی بیانات سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں۔