انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لارڈز میں پہلی افطار پارٹی

285

لندن: انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یارکشائر کرکٹ کلب میں عظیم رفیق کے ساتھ ہونے والے نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔

اس تقریب میں عظٰیم رفیق کی موجودگی کے علاوہ جارج ڈوبیل جیسی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس نے اس تقریب کو چار چاند لگادیے۔ حاضرین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو متحد کرنے اور بین الاقوامی سطح ہر ایک مثبت چہرہ دکھانے پر ان کی تعریف بھی کی۔

اسکائی اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈٰیو بھی شیئر کی جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا۔علاوہ ازیں افطار پارٹی میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مارگل نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے اقدام کو خوب سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ رات ہوم اف کرکٹ پر رمضان کریم کی پہلی افطاری کی میزبانی میں ایک خوشگوار شام گزری ہے“۔پاکستان کے سابق آل راو¿نڈر اظہر محمود کی اہلیہ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات روایت سے ہٹ کر ہیں جو کھیلوں میں نئی جہت کا باعث بنتی ہیں۔تقریب میں دیگر کئی لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔