لاہور (نمائندہ جسارت) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس دور میں آئین و قانون کا مذاق بنایا گیا، 21 دن سے 11 کروڑ کا صوبہ بغیر حکومت کے تھا، عدالتی احکامات کے تحت پہلے وزیراعلی کا انتخاب ہوا اور اب حلف لینے کے حوالے سے آئین کی فتح ہوئی، ۔ اب یہ صوبہ دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔