کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ڈی ایم سی ایسٹ نے جیت لیا

278
صوبائی وزیر محنت سعید غنی سندھ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی(سید وزیر علی قادری)صوبائی وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ ودیگر کی جانب سے زبردست ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے جس نے گزشتہ 7 روز سے کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میں میلہ لگا یا، اس طرح کی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر کے ہمراہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ایونٹ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میدانوں کو اس ہی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیئے جس کیلئے وہ ہیں، سول سوسائٹی کو میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے معاونت کرنی چاہیے، رمضان المبارک کے بعد جن میدانوں میں بچت بازار یا دیگر سرگرمیاں ہو رہی ہیں انہیں خالی کرا کے میدان کے لئے استعمال میں لائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر نے کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیسا خوبصورت میلہ سجایا جسے قابل تقلید عمل قرار دیا جاسکتا ہے، اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے، میدان آباد ہونگے تو بھرپور ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آئے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کو بہت پذیرائی ملی جس پر بہت خوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتا رہے، انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں پاک رینجرز سندھ، سندھ پولیس اور میڈی کیم کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا بعدازاں ٹورنامنٹ کے اختتام پر صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ، ونگ کمانڈر رینجرز لیفٹینیٹ کرنل عمر ظفر،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ودیگر نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ مختلف افسران وشخصیات کو اعزازی اور تعریفی شیلڈ پیش کیں، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈی ایم سی ایسٹ کی کرکٹ ٹیم نے سندھ پولیس کی مضبوط ٹیم کو 26 رنز سے شکست دی 98 رنز کے تعاقب میں سندھ پولیس کی ٹیم 71 رنز بناسکی.۔