اسلام آباد کی کال پر عوامی سمندر سازشی ٹولے کو بہا لے جائےگا، مسرت چیمہ

132

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوںکے جلسے سے سیاسی مخالفین سکتے کی حالت میں ہیں،امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں رہ کر آئندہ عام انتخابات میںنقب لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیںکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اگر عمران خان نے اسلام آباد کی طرف کال دی تو عوام کا سمندر سازشی ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا ۔ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات میںمتحرک کردار ادا کرنے والے رضا کاروں سے اظہار تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام اور کارکنان کو معلوم تھاکہ عمران خان نے رات 9 بجے کے بعد خطاب کرنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ روزے کی حالت میں دوپہر سے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے جو ان کی عمران خان سے محبت اور عقیدت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔