تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے مراسلے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

312

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ سے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تحقیقات کون کرے گا، سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا۔