چینی نائب وزیر اعظم کا علاقائی ترقی کے لئے مزید” بوآﺅ “منصوبوں پر زور

360

بوآﺅ:چینی نائب وزیر اعظم ہان ژنگ نے بوآﺅ ایشیائی فورم کو دیگر معاملات کے ساتھ خطے کی ترقی، وبا سے نمٹنے کے لئے تعاون کے ردعمل میں مزید تجاویز دینے، عالمی اقتصادی بحالی اور کاربن کے کم اخراج کے لئے مزید بوآ پلانز بنانے پر زور دیاہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن نے ان خیالات کا اظہار چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں بوآ ﺅفورم برائے ایشیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نمائندوں پر مشتمل اسٹر یٹجک پارٹنرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ہان نے سالانہ بو آ فورم برائے ایشیا کانفرنس 2022کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی

اور تجارتی شعبے کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وبا جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے امن و سلامتی کے تحفظ کے عزم کے ساتھ مشترکہ ترقی کو مضبوط کرنے کےلئے تعاون اور کام کرنا ہو گا

اور اس عزم کو بروقت عملی جامہ پہنانا ہو گا۔بوآ فورم برائے ایشیا کے چیئرمین بان کی مون اور دیگر نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور ایشیا میں تعاون کو فروغ دینے اور خطے کی مشترکہ ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔کاروباری افراد کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان نے مزید کہا کہ چین کی معیشت مستحکم ہے

اور چین مضبوط اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین رواں سال توانائی اور بجلی کی سپلائی مستحکم بنانے کو یقینی بنائے گا اور قوانین پر مبنی جعل سازی سے پاک کاروباری ماحول کے لئے کام جاری رہے گا۔

اجلاس میں شریک کاروباری افراد نے کاروباری سرگرمیوں کی بہتری کےلئے ملک کومکمل کھولنے کی چینی حکومت کی کوششوں کو مثبت قرار دیا اور چین میں مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چینی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنے کا اظہار کیا۔