کوئٹہ ٹائون کے مکینوں کا کے الیکٹرک آئی بی سی پر مظاہرہ

109

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ٹائون سوسائٹی کی انتظامیہ اور منیجنگ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک کی متعلقہ آئی بی سی پرسوسائٹی میں بجلی کے مسائل اور کے الیکٹرک کی عدم دل چسپی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کوئٹہ ٹائون انتظامیہ کے مکینوں نے بھی شرکت کی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاںصدر کوئٹہ ٹاؤن نذیر اللہ محسود ، جنرل سیکرٹری محمد سلیم ممبرمنیجنگ کمیٹی راشد قدوس، ڈاکٹر شاہنواز، منصور علی خان، محمد خرم و اہل علاقہ پر مشتمل وفد نے آئی بی سی میں متعلقہ ذمہ داران سے ملاقات کی اور بتایا کہ کے الیکٹرک کو سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک نے سوسائٹی میں ترقیاتی کام شروع نہیں کیے جس کی وجہ سے مکینوں کو بڑی مشکلات اور پریشانیاں ہیں۔ ے الیکٹرک کے ذمہ داران نے بجلی کے مسائل حل کرنے اور جلدازجلد اس حوالے سے ترقیاتی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔