اسلام آباد (اے پی پی):ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) نے گذشتہ 6مالی سال کے کے دوران سب سے زیادہ 6.16روپے فی حصص آمدن مالی سال 2016میں حاصل کی تھی ، اس عرصہ میں مالی سال 2020میں کمپنی کو 1.58روپے فی حصص خسارہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق مالی سال 2016تا 2020کے دوران ٹی ایچ سی سی ایل کی فی حصص آمدن میں مسلسل کمی کا رحجان رہا ہے ۔ مالی سال 2016کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 6.16روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو گذشتہ 6مالی سال میں سب سے زیادہ آمدن ہے تاہم مالی سال 2017کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.84روپے جبکہ مالی سال 2018کے لئے 3.58روپے فی حصص اور مالی سال 2019میں 2.14روپے فی حصص تک کم ہو گئی ۔ مالی سال 2020کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 1.58روپے فی حصص خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا تاہم گذشتہ مالی سال 2021کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پاتے ہوئے اس عرصہ کے لئے 2.02روپے فی حصص آمدنی حاصل کی ہے ۔