پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں نوجوان اسپنرز کے لیے کیمپ کا انعقاد کرے گا

221

لاہور(جسارت نیوز)ملک میں نوجوان اور آنے والے اسپنرز کو تیار کرنے کی کوشش میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے عید الفطر کے بعد خصوصی کیمپ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مجوزہ کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر(این ایچ پی سی )میں منعقد ہوگا اور اس میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو پیش کیا جائے گا۔پاکستان کے اسپنرز کو گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں طاقت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی موجودہ سیٹ اپ میں معیاری اسپنرز کی کمی کا اعتراف کیا۔سلیکشن کمیٹی نے صوبائی کوچز سے فہرست طلب کر لی ہے جسے وسیم کی عمرہ سے واپسی کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے لیے الگ الگ اسپنرز کا پول بنایا جائے گا۔پی سی بی مستقبل میں فاسٹ بولرز کے لیے بھی کیمپ لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔