زرداری کی چودھری شجاعت اور خالد مگسی سے ملاقات

245

لاہور/ اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) خالد مگسی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں نے نئے حکومتی سیٹ اپ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ کے صدر کا شکریہ ادا کیا ۔