دادو میں بچوں کی ہلاکت کا سانحہ افسوس ناک ہے‘بلاول زرداری

154

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دادو کے2 دیہات میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا سانحہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میڈیا سیل کے مطابق بلاول زرداری نے لندن سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پارٹی چیئرمین کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے سانحے پر بریفنگ دی۔بلاول زرداری نے کہا کہ ضلع دادو مال مویشی اور املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئے، متاثرین کو غم کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے۔چیئرمین بلاول نے وزیر اعلیٰ کو جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے از خود موقع پر پہنچ کر متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔