علامہ محمد اقبال کا 83 واں یوم وفات جمعرات 21اپریل کو منایا جائے گا

806
death anniversary

سیالکوٹ: شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 83 واں یوم وفات  کل جمعرات 21اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

اس ضمن میں ملک کے مختلف علاقوں میں علامہ اقبال کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریری مقابلے، سیمینار، مذاکرے اور پروگرام منعقد ہوں گے ۔

شاعر مشرق کے یوم وفات کے موقع پر اقبال اکیڈمی، مرکزیہ مجلس اقبال اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ سمیت ملک و قوم کیلئے آپ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائےگی۔

حکمت الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے۔