لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت منسوخ کردی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت کرنا تھی،جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست کے مدعی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست پر آخری سماعت 20 جنوری 2020 کو ہوئی تھی،عدالت عالیہ نے 16 نومبر 2019 کو نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔