چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10ہوگئیں

196

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی۔ اس سے قبل پیر کے روز 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ شنگھائی کے طبی کمیشن کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتقال کر جانے والے تینوں افراد معمر شہری تھے اور انہوں نے کورونا ویکیسین نہیں لگوائی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دیگر 7افراد نے بھی ویکسین نہیں لی تھی۔ شنگھائی میں عمر رسیدہ شہریوں کا تناسب زیادہ ہے ،جب کہ ان میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔