کراچی جم خانہ رمضان کرکٹ ٹرافی،عمر انٹرپرائزز کی فتح

318

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں عمر انٹر پرائزز نے کے جی اے کو 58رنز سے شکست دیدی ، کراچیجم خانہ گراؤنڈ پرٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے عمر انٹر پرائزز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 196رنز کا ٹارگٹ دیا، آصف اظہار نے 45، ایم آصف31،بابر ملک27اور علی اقبال نے 20 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ڈومینک اور امیت روی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، جواب میں کے جی اے کی ٹیم 138رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،رام روی26اور ایم فراز نے 28رنز بنائے،لیفٹ آرم اسپنر علی عباس نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے چار وکٹیں اور آصف اظہار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے عمر انٹر پرائزز کے علی عباس کو مین آف دی میچ کیش ایوارد پیش کیا، محمد رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے. ۔