پہلا یونس آباد نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ خالد ایس آر سینٹر نے جیت لیا

287
مہمان خصوصی زاہد ابراہیم یونس آباد پریمئر لیگ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی قدیم ساحلی پٹی یونس آباد فشرمین ولیج سینڈپٹ روڈ ضلع کیماڑی کراچی میں یونس آباد پریمیئر لیگ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھٹ ایوینجرز الیون اور خالد SRE سینئر کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے بعد خالد SRE سینئر نے چھ وکٹوں سے بھٹ ایوینجرز کو شکست دیکر فائل جیت لیا۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی FCS کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراھیم بھٹی فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔اولمپیئن جج علی اکبر شاہ قادری نے زاہد ابراھیم بھٹی،جاموٹ فیصل یونس،ممتاز ماھر تعلیم سلیم اللہ ،انٹرنیشنل باکسنگ کوچز عبدالمجید بروھی،خان محمد بلوچ،انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ باکسر عبدالمجید سمیت ماہی گیر نوجوانوں بزرگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے فائنل میں شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر FCSنے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر سیکریٹری شہریار شاہ شیری اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں ماہی گیرنوجوانوں ،طلباء ملازمت پیشہ،اور سرکاری ملازم نوجوانوں کی شرکت باہمی یکجہتی اور دوستی کی بڑی علامت ہے،زاہد بھٹی نے اعلان کیا کہ FCS تمام رنگ،نسل،زبان اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر ماہی گیر نوجوانوں کے لئے صحتمند کھیلوں کی سرگرمیوں پر پوری توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں FCS کی جانب سے باقائدہ پالیسی بنانے کا عمل جاری ہے۔فائنل کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں کو گولڈ اور سلور میڈلز پہنائے گئے جبکہ بیسٹ بولر و بیسٹ بیٹسمین کا انعام بلترتیب کرکٹر دائود اور شارق نے حاصل کیا۔ آخر میں خالد SRE سینئر کو ونر ٹرافی بمعہ کیش جبکہ بھٹ ایونجرز کو رنر اپ ٹرافی بمعہ کیش دیا گیا۔علی اکبر شاہ نے مہمان خاص زاہد ابراھیم بھٹی کو سندھی اجرک کے ساتھ ٹورنامنٹ کی یادگار شیلڈ پیش کی۔