زرداری‘ بلاول کا وفاقی کابینہ میں پی پی کے وزرا کے اعزاز میں افطار ڈنر

128

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن، سید نیر حسین بخاری، سید خورشید احمد شاہ، شازیہ مری، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، حنا ربانی کھر، قادر پٹیل، فیصل کریم کنڈی، عابد بہیو، احسان مزاری، مرتضیٰ محمود اور مصطفی محمود نے شرکت کی۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کرنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین کو مبارکباد دی۔