بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار 

276

اسلام آباد: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار، بلاول بھٹو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ بلاول کی بطور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے ،پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں ۔ سینئر ز کا موقف ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تب پی پی نہیں تھی، ،بلاول بھٹو پارٹی سربراہ، اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول بھٹو کی اتحادی حکومت میں بطور وزیر شمولیت کے مخالف ہیں۔