اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدر عارف علوی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عارف علوی میں اپنی آئینی اور ریاستی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صدر عارف علوی کو عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا تھا۔