کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ، آرمی کوسندھ پولیس کے ہاتھوں شکست

183
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کراچی امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ آف دی میچ کو ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی خصوصی کاوشوں سے کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اب تیزی سے اپنے کوارٹر فائنل راؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹورنامنٹ کے چوتھے روز سندھ پولیس کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آرمی کی کرکٹ ٹیم کو ہرایا، راؤنڈ کے میچز کے بعد اب کوارٹر فائنل میچز کا آغاز ہوگا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نے روایتی رمضان کرکٹ کو مزید نیا انداز دیا ہے کوکن گراؤنڈ میں میلے جیسا سماں لگا ہوا ہے جس پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،صحت مندانہ سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کیلئے اور اقدامات بھی کریں گے، گراؤنڈز آباد رکھنے کیلئے جتنا کام بلدیہ شرقی نے کیا ہے اتنا کام کہیں اور نہیں ہوا۔ اس سے قبل . ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اسوقت اپنے عروج پر ہے، کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میلے کی طرح سجا ہوا ہے، شہریوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کی پذیرائی ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کے انعقاد نے حوصلہ دیا ہے آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔