عمران خان کا امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سے رابطہ

601

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے، ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سراج الحق سے رابط کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔