ضلع پشین میں لیویز اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ساتھی فرار

111

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا،جبکہ ساتھی فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو پشین کے کلی سیمزئی میںڈاکوئوں اور لیویز فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، ڈی سی پشین ظفر علی کے مطابق ڈاکو گائوں میں ندی کے قریب عوام سے گاڑی ، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹتے تھے ۔