عمران خان نے گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچ دی، احسن اقبال

71

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کسی وزیراعظم نے تحائف بیچ کر پیسے کمائے۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا سابق وزیراعظم نے ایک گھڑی نہیں بیچی بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے۔ 7 سال سے عمران خان قوم کو جواب نہیں دے رہے، اب وقت آ گیا ہے خان صاحب کو جواب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی اکثریت استعفوں کے حق میں نہیں ہے۔ اسپیکر نے زبردستی استعفے لیے جو آئین کے خلاف ہے۔ ہماری خواہش ہو گی کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں موثر کردار ادا کرے۔ ای وی ایم دھاندلی کا نسخہ تھا۔ اس کے ساتھ ڈیجٹل انداز سے دھاندلی کی جاتی ہے۔ صدر کے خلاف عدم اعتماد کو قانونی تقاضوں کے بعد لایا جائے گا۔