سپریم کورٹ: منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

216
Supreme Court

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پرسماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ 5 رکنی لارجر بینچ پیر کو دن ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔