لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو ! آپ سے آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں لکھا ہے کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو ! 2018 میں آپ سے آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے۔
ان کا پیغام میں کہنا تھا کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا، آپ کا حق آپ کو ملے گا۔