کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ 2022 کے دوسرے روز کراچی گلیڈی ایٹر نے سینٹرل فٹنس ایچ سی کو ایک درجن گول سے روند ڈالا۔ سینٹرل فٹنس کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو 0-4 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں مخالف کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر کراچی گلیڈی ایٹر نے مزید 11 گول کرکے مقابلہ 0-15 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں یوتھ بلو ایچ سی نے بلدیہ ہاکی کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دیدی, پہلے ہاف کے اختتام پر یوتھ بلو کو 0-8 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم نے مزید تین گول داغ کے اپنی برتری 0-11 کرلی، فاتح ٹیم کے عبد الوہاب نے چھٹے، دسویں اور اٹھارویں منٹ میں گول کرکے ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا،نعمان خان میچ کے آغاز پر ہی پہلے منٹ میں اور 37ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دیکھانے میں کامیاب رہے، محسن نواز گیارہویں اور بارہویں منٹ میں، عمر حسن 15ویں اور 29ویں منٹ میں جبکہ فہیم خان ساتویں اور ابرہیم مظہر 35 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اختتام پر مہمان خاص کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر نسیم حسین نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔