نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

221

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آبا دہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے حکومت کو روکنے اور وطن واپس پر انہیں گرفتار کرنے کیلیے درخواست پیر کو سماعت کیلیے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نعیم حیدر نے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹ کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، حکومت کو انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست پر جلد ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔